سمندری میں 8کنال قیمتی سرکاری اراضی قبضہ کا قبضہ واگزار

سمندری میں 8کنال قیمتی سرکاری اراضی قبضہ کا قبضہ واگزار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل سمندری میں ایک کروڑروپے مالیت کی 8کنال قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزر کرالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے چک 171گ ب میں سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کرایا اس موقع پر بھاری مشینری بروئے کار لاکر تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قابضین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں