شدید گرمی اور مہنگے جانور ،منڈیوں میں خریدار انتہائی کم

شدید گرمی اور مہنگے جانور ،منڈیوں میں خریدار انتہائی کم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شدید گرمی اور قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رجحان انتہائی کم ، دور دراز سے آئے بیوپاری خریداروں کی راہ تک رہے ۔ تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں میں بڑی تعداد میں جانور موجود ہیں۔۔

 لیکن تاحال خریداری کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو شدید گرمی ہے اتنی گرمی میں جانوروں کو سنبھالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے تو دوسری جانب بیوپاری قیمتیں بھی بہت زیادہ مانگ رہے اور قیمتیں کم کرنے کو بھی تیار نہیں ۔دوسری طرف بیوپاریوں کو امید ہے عید سے ایک دو روز قبل ان کے جانور اچھی قیمت پر فروخت ہوجائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں