حویلی پر قبضہ کی کوشش میں ملزمان کا خاتون پر تشدد ،مقدمہ درج

حویلی پر قبضہ کی کوشش میں ملزمان  کا خاتون پر تشدد ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی پر قبضہ کی کوشش میں ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چکنمبر 67 ج ب کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس کو بتایا۔۔

 کہ وہ اپنی حویلی میں موجود تھی کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیاگیااور مبینہ طورپر اسے قابو کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے گلی میں لے گئے جہاں اسکے کپڑے پھٹنے سے مبینہ طورپر نیم برہنہ بھی ہوگئی۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں