کروڑوں کی مشینری غیر تربیب یافتہ افراد کے حوالے کرنیکا انکشاف

 کروڑوں کی مشینری غیر تربیب یافتہ افراد کے حوالے کرنیکا انکشاف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کے متعدد صوبائی محکموں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری مشینری غیر تربیب یافتہ افراد کے۔

 حوالے کرنے کا انکشاف ہوا ہے غیر تربیب یافتہ افراد کے استعمال سے بھاری مشینری خراب ہونے سے سرکاری خزانے کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔محکمہ انہار اور میونسپل کارپوریشن میں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری غیر تربیت یافتہ افراد کے حوالے کردی گئی ہے میونسپل کارپوریشن میں لائی گئی ایکسکویٹر مشین پر غیر تربیت یافتہ آپریٹر کام کررہا ہے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے واسا کے ڈرائیور کی مدد سے میونسپل کارپوریشن کے آپریٹر کو مشین کا استعمال سکھایا مگر تجاوزات کے خلاف پہلی کار روائی میں ہی آپریٹر نے ایکسکویٹر کو جیک پر لگا کر کام کرنے کی بجائے ٹائروں پر کھڑی مشین سے ہی توڑ پھوڑ شروع کردی جس سے آپریٹر کے غیر تربیت یافتہ ہونے کا ثبوت ملتا ہے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری غیر تربیت یافتہ عملے کے حوالے کرنے سے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں