چناب نگر :دریائے چناب پر پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد

 چناب نگر :دریائے چناب پر پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد

چناب نگر(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ چناب نگر پر ۔

پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا۔ ان فرضی مشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس،محکمہ صحت، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سول ڈیفنس اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا۔،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے انسیڈنٹ کمانڈر پوسٹ، ریسکیو ڈیزاسٹر کیمپ،میڈیکل کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان،ڈی ڈی ایم اے کے سعید چشتی ، سی او ایم سی چناب نگر فیصل چودھری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر یوجین سہیل، سول ڈیفنس آفیسر عرفان الحق، زراعت و دیگر اداروں کے ضلعی افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں