قربانی کی الائشیں جمع کرنے کیلئے ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے

 قربانی کی الائشیں جمع کرنے کیلئے ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر نگرانی فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحی پر شہر کو زیروویسٹ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔

کمشنر فیصل آبادنے چناب کلب چوک اور ڈی گراؤنڈ و دیگر علاقوں میں قائم آگاہی کیمپس کا دورہ کیا اورشہریوں میں قربانی کی الائشیں جمع کرکے ویسٹ ورکرز کے حوالے کرنے والے ویسٹ بیگز تقسیم کئے ۔سی ای او رؤف احمداور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ شہری عید قرباں پر ویسٹ ماحول دوست شاپر میں جمع کرکے ویسٹ ورکرز کے حوالے کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید پر جامع صفائی پلان ترتیب دیا ہے جبکہ گلی محلوں،سیل پوائنٹس پر لوگوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں کنٹرول رومز بھی فنکشنل رہیں گے ۔شہری شکایت کی صورت میں 1139 پر کال کریں۔ویسٹ کو اٹھانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں