سمندری :خاتون سے لاکھوں مالیتی طلائی زیورات ، نقدی چھین لی گئی

سمندری :خاتون سے لاکھوں مالیتی  طلائی زیورات ، نقدی چھین لی گئی

سمندری(نمائندہ دنیا)موٹرسائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ترکھانی کے ۔

علاقہ 45گ ب کے قریب مین شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے گوجرہ سے سمندری آنے والے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی پر جھپٹامارا اورپرس چھین لیا اس دوران بہن بھائی موٹر سائیکل سمیت گر گئے جبکہ ملزمان لاکھوں مالیتی طلائی زیورات، نقدی لے کر غائب ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں