مکو آنہ : شفقت علوی اور حیدر علوی کی والدہ کے ختم چہلم کا انعقاد

مکو آنہ : شفقت علوی اور حیدر علوی  کی والدہ کے ختم چہلم کا انعقاد

مکو آنہ (نمائندہ دنیا)سماجی شخصیت محمد شفقت علی علوی ،محمد حیدر علی علوی کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم گزشتہ روز یہاں جامع مسجد نوراسلام چک نمبر113گ ب جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں ادا کیا گیا ۔

پیر عبدالقادر شاہ کی زیر صدارت تقریب کی نقابت نصیر گیلانی نے کی، اس موقع پر قاری ناصرعلی ،ناصر علی سجن ، قاسم حسان عطاری ،حافظ عمران ،تنویر عطاری،حافظ اکرام و دیگر بھی موجود تھے ۔ علامہ قاری مسعود احمد اور محمد وجیہ الدین سبطین نے خصوصی خطاب میں کہا کہ ماں عظمت اور نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ، جن کے والدین دنیا سے رخصت ہو چکے اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں