گوجرہ:متعدد ورداتیں ،شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

گوجرہ:متعدد ورداتیں ،شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

گوجرہ(نمائندہ دنیا )ڈکیتی و چوری کی متعدد ورداتوں میں شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر154گ ب کامحمد فیصل اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے گاؤں جا رہا تھا ۔۔

کہ مونگی روڈ پر انہیں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر مجموعی طور پر1لاکھ روپے سے زائد نقدی،موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈوغیرہ چھین لئے اور فرارہوگئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر364ج ب کے عدنان محمودسے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کبوترانوالہ قبرستان بائی پاس کے قریب اسلحہ کے زور پرروک کر 22ہزارروپے نقدی وموبائل چھین لیا۔دریں اثناء چک نمبر311ج ب کاشہباز موٹر سائیکل پر مختلف چکوک میں پیالیاں اور دالیں وغیرہ فروخت کرکے آرہاتھاکہ چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کو روک لیااور10ہزارروپے نقدی چھین لی۔ جبکہ اعوان کالونی کاعبدالطیف اپنے ٹریکٹرٹرالی پر توڑی لے کر پینسرہ روڈپر آرہاتھاکہ چک نمبر361ج ب کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک لیااور ہزاروں روپے نقدی ودوعددموبائل چھین لئے ۔دوسری طرف نامعلوم چوروں نے چک نمبر160گ ب کے ارسلان کی موٹر سائیکل اس کی الیکٹریشن کی دکان اڈا مونگی بنگلہ سے چوری کر لی۔تھانہ صدر ،سٹی اور نواں لاہورپولیس گوجرہ کو وارداتوں کی اطلاع دے دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں