ٹوبہ میں آج یوم عاشور پر 78ماتمی جلوس نکالے جائیں گے

ٹوبہ میں آج یوم عاشور پر 78ماتمی جلوس نکالے جائیں گے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں آج یوم عاشور کے موقع پر مجموعی طور پر 78ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ،جبکہ مختلف امام بارگاہوں میں 13مجالس عزاء منعقد ہو ں گی ۔۔

جن میں 4اے ،3بی اور71جلوس سی کیٹیگری میں شامل ہیں ،تمام جلوسوں اور مجالس کے دوران مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1656پولیس افسران و ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ 975 رضاکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،مجا لس و جلوسوں کے ارد گرد ایریا میں ایلیٹ پولیس فورس کمانڈوزکی 5 ٹیمیں اور فالکن فورس گشت کناں رہیں گے ، اس موقع پر کاروباری ادارے ،مارکیٹیں اور دوکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی ، ضلعی پو لیس کی طرف سے جلوسوں کے راستوں کو سیل کر کے خاردار تاروں سے مکمل ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوسوں کی گذر گاہوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر پو لیس کے مسلح جوان حفاظتی ڈیوٹی پر مامور کئے جائیں گے ،شرکاء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے پولیس ،خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ،سول ڈیفنس،تنظیم شہری دفاع و پولیس قومی رضاکاراور امامیہ سکاؤٹس جلوسوں کے داخلی راستوں پر 4مختلف مقامات پر حساس آلہ جات کے ذریعے شرکاء جلوس کی جامہ تلاشی لیکر داخلے کی اجازت دیں گے ۔امن کمیٹیوں کے ارکان اورعوامی نمائندے بھی امن عامہ برقرار رکھنے کے سلسلہ میں معاونت کیلئے سر کاری انتظامیہ کے ہمراہ جلوسوں کے ساتھ رہیں گے ،ضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کے حفاظتی انتظامات کی نگرانی ڈی سی نعیم سندھو اور ڈی پی اوعبادت نثارکریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں