9 محرم کوخصوصی میڈیکل پوسٹیں بنائی گئیں :میڈم طاہرہ خان

 9 محرم کوخصوصی میڈیکل پوسٹیں  بنائی گئیں :میڈم طاہرہ خان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ میڈم طاہرہ خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 9 محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری جلوسوں پر ریسکیو افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دی۔۔

 عزاداروں کو فوری فرسٹ ایڈ کیلئے پیرامیڈکس کی خصوصی میڈیکل پوسٹیں بنائی گئیں، 8 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 4 ایمبولینسیز،6 موٹر بائیکس اور 1 ریسکیو پوسٹ قائم کی گئی، 8 محرام الحرام کو چنیوٹ بھر میں 11 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 ریسکیو ہیلپ لائن ڈائل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں