ٹوبہ:یوم عاشور پر امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

ٹوبہ:یوم عاشور پر امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم عاشورکے موقع پر امن وامان کے قیام اور کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے موثر طور پر نمٹنے کے سلسلہ میں ضلعی پولیس نے گذشتہ روز ‘‘فلیگ مارچ’’کیا ۔۔

 جس کی قیادت ڈی پی او عبادت نثارنے کی ،جبکہ سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے فلیگ مارچ میں شر کت کی ، فلیگ مارچ کا آغاز شہباز چوک سے ہوا، جبکہ مذکورہ قافلے میں شامل پولیس کے مسلح دستوں نے مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ ،امام بارگاہ محلہ بخشی پارک اور محلہ لکڑ منڈی سے برا ٓمد ہو نے والے جلوسوں کے روٹس سمیت شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر گشت کیا، بعد ازاں فلیگ مارچ کا قافلہ نواحی چک نمبر331ج ب ( اٹھوال ) پہنچا،جہاں گاؤں کا چکر لگایا گیا،اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فلیگ مارچ کا مقصد جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی طاقت باور کرانا اور انہیں مجرمانہ سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کرانا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ،شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاران کی بھاری نفری سڑکوں اور روٹس پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ،فول پروف سکیورٹی کو مزید بہتر اور یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں