اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ کے نئے عہدیداران کا چناؤ

اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ کے نئے عہدیداران کا چناؤ

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ کے نئے عہدیداران کیلئے انتخابی اجلاس گزشتہ روزجامع مسجد اہلحدیث چک نمبر351ج ب کلیان داس میں منعقد ہو ا۔۔

جس کی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ حافظ محمد اسلم جٹ نے صدارت کی جبکہ اس موقع پر ناظم مرکزیہ تحصیل گوجرہ میاں محمد افضل ، مرکزی رہنما مولانا شیخین توحیدی،اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے نائب ناظم شعبہ خدمت خلق ملک ارشد،محمد ریاض رہنما اے وائی ایف مہمانان خصوصی تھے ۔مولا شیخین توحیدی اورملک محمد ارشد مرکز کی طرف سے بطور نمائندہ اور نگرانی کیلئے اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں مولانا عمران شاکرصدر،مولانا عدنان افضل گجرجنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ منتخب ہو گئے جو دیگرعہدیداروں کاچناؤعمل میں لائیں گے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے عہدیداران ورہنماؤں نے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں