قائم مقام ڈپٹی کمشنرٹوبہ کی زیرصدارت ستھراپنجاب بارے اجلاس

قائم مقام ڈپٹی کمشنرٹوبہ کی زیرصدارت ستھراپنجاب بارے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائم مقام ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عباس ذوالقرنین اعوان کی زیرصدارت ستھراپنجاب کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی او ضلع کونسل و ایم سیز موجود تھے ۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرا م کے اہداف شہریوں تک پہنچائے جائیں، مون سون بارشوں کے پیش نظر میونسپل کمیٹیاں پانی کے نکاس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے الرٹ رہیں، متعلقہ محکمے مشینری سمیت مستعد رہیں اوربارشوں کے جمع پانی کی فورانکاسی کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے جائیں ،انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنایاجائے ۔ دوسری طرف مصنوعی مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے ، اس ضمن میں ملک عباس ذوالقرنین کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی اور مارکیٹس کا دورہ کر رہے ہیں اور اشیائے خور ونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد کروا رہے ہیں، اس حوالے سے قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹس کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں