ایس پی جڑانوالہ کی بھی کھلی کچہری، ضروری احکامات جاری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس پی جڑانوالہ کاآفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی جڑانوالہ عابد حسین ظفر نے گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے عوام کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے وقت متعلقہ ایس ایچ او ز کو احکامات جاری کیے ۔ ایس پی عابد حسین ظفر نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ہمارااولین مقصد ہے، میرے دروازے ہر شہری کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں، علاوہ ازیں عوامی خدمت کے لیے واٹس ایپ ہیلپ ڈیسک پر عوام رابطہ کر سکتے ہیں۔