فیصل آباد ائیر پورٹ کو جدید ترین بنایا جائیگا :تسنیم اختر

فیصل آباد ائیر پورٹ کو جدید ترین بنایا جائیگا :تسنیم اختر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بزنس کمیونٹی کے تعاون سے فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو سول ایوی ایشن کے حوالے سے جدید ترین علاقائی مرکز بنایا جائے گا۔

یہ بات ائیر پورٹ منیجر تسنیم اختر جمیل نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد، نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی، روبینہ امجد اور ڈاکٹر نجمہ افضل بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے جہازوں کی لینڈنگ کیلئے موجودہ رن وے کی توسیع کیلئے متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ اس مقصد کیلئے بہت جلد زمین کے حصول کا عمل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ ٹرمینل کی عمارت میں بھی توسیع کی ضرورت ہے تاکہ بیک وقت لینڈ کرنے والی پروازوں کیلئے الگ الگ لاؤنج اور سامان کیلئے کنویئر بیلٹس کا بھی بندوبست کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے نیا اور الگ لاؤنج تعمیر کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ ائیر کارگو کمپلیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کارگو کیلئے جگہ موجود ہے مگر ابھی تک کارگو جہازوں کا بندوبست نہیں کیا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں