پرائس چیکنگ کا عمل جاری رہیگا:اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ

پرائس چیکنگ کا عمل جاری رہیگا:اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ صفدر شبیرنے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں کا دورہ کیا اور مہنگے داموں پھل وسبزیاں فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے ۔

انہوں نے بعض دکانداروں سے خودخریداری کرکے اوور چار جنگ پر سخت ایکشن لیا اور کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔انہوں نے تندوروں پرروٹی کی قیمت، وزن کو بھی چیک کیااور زائد قیمت وصول کرنے سے بازرہنے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں