گوجرہ میں ڈاکوؤں نے راہگیر سے لاکھوں نقدی،موٹر سائیکل چھین لی

گوجرہ میں ڈاکوؤں نے راہگیر سے  لاکھوں نقدی،موٹر سائیکل چھین لی

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں کار سوار مسلح ڈاکوں نے راہگیر سے لاکھوں روپے نقدی و موٹر سائیکل چھین لی۔

معلوم ہواہے کہ چک نمبر204گ ب کارہائشی نثار موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہاتھاکہ چک نمبر241بہرام کے قریب اسے کار سوار نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر اس سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی،ڈاکو واردات کے بعد فرارہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں