سمندری:پو لیو مہم کیلئے محکمہ صحت کی 393 ٹیمیں تشکیل
سمندری(نمائندہ دنیا )پولیو کے 2 قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، سمندری میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 37 ہزار 790 بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں۔۔۔
محکمہ صحت کی جانب سے 393 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 347 موبائل، 36 فکس اور 10 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں انتظامیہ کا کہنا ہے گھر گھر پولیو قطرے پلائے جا رہے ہیں2 قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔سول ہسپتال میں 2 کاونٹر قائم کیے گئے ہیں ہسپتال میں آنے والے ہر بچے کو پولیو قطرے پلائے جار ہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدین 5 سال تک کے بچوں کو گھروں میں رکھیں اور ذمہ داری سے پولیو کے قطرے پلائیں۔