مکوآنہ:چک نمبر211ر۔ ب میں مسائل کی بھر مار، حکام خاموش

مکوآنہ:چک نمبر211ر۔ ب میں مسائل کی بھر مار، حکام خاموش

مکوآنہ(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ چک نمبر211ر۔ ب مسائلستان بن گیا، واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل علاقہ اذیت میں مبتلا ہو کر ر ہ گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق چک نمبر211ر۔ ب کی 4کلومیٹر طویل سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ، بارش کے دنوں میں سڑک جوہڑ میں تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے ، واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ہونے کی وجہ سے مکینوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، گائوں کے گورنمنٹ پرائمری گرلزسکول کو اپ گریڈکرکے میٹرک کا درجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تقریبا ً450بچیاں زیر تعلیم ہیں ۔علاقہ میں صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم کئی بارمتعلقہ محکموں کو مسائل کی نشاندہی کرچکے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مسائل حل کرنے کی اپیل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں