ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا ہنگامی اجلاس ڈپٹی کمشنرندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے نتائج پر بریفنگ لی اور سی اوکو ڈیش بورڈ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹس کی انسپکشن کا عمل بلاتعطل جاری رکھیں اورلاروا ملنے پر متعلقین کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔انہوں نے قبرستانوں کی جامع سکریننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قبرستانوں میں پرندوں کے لئے موجود پانی کے ذرائع کو چیک اور روزانہ تلف کریں۔انہوں نے کہا کہ انسدادپولیو مہم پرمامور سٹاف ڈینگی کے انسدادی اقدامات بھی چیک کرے ۔ٹائر شاپس سمیت لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا کرائیں اور اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی سرویلنس کو خود مانیٹرکریں،انہوں نے کہا کہ معمولی سی بھی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں