شہری کو تیز دھاربغدے سے تشدد کر کے لہو لہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ لڑائی کی رنجش میں شہری کو تیز دھاربغدے سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہو لہان کر دیا گیا۔
تھانہ جنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے آصف محمود نے پولیس کو بتایا کہ وہ عاطف محمود اور دیگر بیٹوں کے ہمراہ چکی چوک میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم حسنین اور اس کے دیگر ساتھیوں نے سابقہ لڑائی کا بدلہ لینے کے لئے حملہ کردیا اور اس کے بیٹے عاطف محمود کو قابو کرکے تیز دھار بگدے کے وار کرتے ہوئے لہولہان کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔