کمشنر کراچی کی دھرنے موخر کرنے کی اپیل

کمشنر کراچی کی دھرنے  موخر کرنے کی اپیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر کراچی نے شہر میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنوں کو موخر کرنے کی اپیل کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی سید حیدر نقوی نے پارا چنار کے حوالے سے شہر کے 17 مقامات پر دھرنے دینے والی۔۔

 مذہبی جماعت سے اپیل کی کہ وہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے احتجاج و دھرنے موخر کردیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پرامن لوگوں کا شہر ہے جہاں لوگوں نے بہت اذیت اور کربناک ماضی دیکھا ہے ، ہمیں اپنے شہر کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں