دھرنے والے مقام پرٹریفک جام نہیں، علامہ حسن ظفرنقوی

دھرنے والے مقام پرٹریفک جام نہیں، علامہ حسن ظفرنقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا ملک گیر احتجاج پارچنار اکے راستہ کھلوانے ،زندگی معمول پر لانے کیلئے دیا ہے ۔۔

 دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں،وزیر اعظم شہباز شریف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں جب صوبائی حکومت ناکام ہو جاتی ہے تو وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش کے مرکزی دھرنے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، رضی حیدر سمیت دیگر موجودتھے ۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ شہر بھر میں جہاں جہاں دھرنے ہیں وہاں ٹریفک جام نہیں، سازشی عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے غلط اطلاعات پھیلاکر عوام کو مشتعل کررہے ہیں ۔ دھرنوں سے ملکی نقصان ہوتا تو آج ملکی اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بڑھتا نہیں۔ پاراچنار کے موجودہ حالات وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے خراب ہیں۔ انہوں نے کہ سات روز روز سے پر امن دھرنہ جاری اور جن جن شاہراہوں پر بیٹھے ہیں اس کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھیں۔یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے ۔ہمارے کسی احتجاج میں سرکاری عمارتوں اور پبلک املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے ۔ ہم پر امن ہیں ظلم کے خلاف ہیں۔ہماری مائیں،بہنیں جوان مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں مختلف مذاہب و مسالک عمائدین کے بھی شکر گزار ہیں۔ملک میں مشکلات دھرنوں سے نہیں حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے ہیں۔ملک کا کوئی حصہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں رہا۔مظلوموں کو انصاف،مجرموں کو سزا ملنابھی خواب بنتا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں