اسسٹنٹ کمشنر پیر محل سے اسدالرحمن کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

 اسسٹنٹ کمشنر پیر محل سے اسدالرحمن  کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیر محل عدنان ثاقب سے سابق وفاقی وزیر چودھری اسدالرحمن کی زیر قیادت وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

 وفد میں سابق ضلع نائب ناظم خالد سردار ،رانا شفیق خاں ،سابق تحصیل نائب ناظمصدیق پیارا ، چیئرمین خدمتِ خلق سوسائٹی چودھری محمد طارق ، سابقہ کونسلر مشتاق احمد ،منیراحمد ، پرویز محمود اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر شہر کی واٹر سپلائی سکیم کے تحت پانی کی فراہمی سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں