آگاہی مہم کسی بھی ادارے کی بہتری میں کردار ادا کرتی ہے :عبدالباسط خان
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آگاہی مہم کسی بھی ادارے کی بہتری اور اسکی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ صوبائی محتسب پنجاب کا محکمہ ہمہ وقت عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے تیار ہے ۔
ان خیالات کا اظہارمیڈیا ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب عبدالباسط خان نے نجی کالج میں طلبا و طالبات اوردیگر شرکا سے ادارے کی اہمیت اور اسکی عمل داری کے بارے آگاہی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر رجسٹرار شاہد عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا سید سبط حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عادل اصغرنے نے شرکاء کو ادارے میں شکایات درج کروانے کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات نے سوالات اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔