محکمہ اوقاف و مذہبی امور فیصل آباد کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور فیصل آباد زون کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ہال میونسپل لائبریری فیصل آباد میں زونل سیرت النبی ﷺ کانفرنس ریاست کا تعلیمی نظام تعلیمات نبوی کی روشنی میں منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو تعلیمی نظام ریاست مدینہ میں قائم فرمایا اس کا آغاز اصحاب صفہ کو صفہ کے چبوترہ پر دین اسلام کی تعلیمات سے فرمایا۔ انہوں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور مولانا روم کی تعلیمات کو اسلامی تعلیمی نظام کا ضروری حصہ قرار دیا۔ان کے علاوہ کانفرنس سے ڈاکٹر ہمایوں عباس شمسی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد،سید اظفار حیدر شاہ، علامہ محمد ریاض کھرل، مفتی محمد ضیاء مدنی، ڈاکٹر حافظ پروفیسر مسعود قاسم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر جاوید اسلم باجوہ اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد،صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی، ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی، مولانا محمد اسلم ساقی زونل خطیب اوقاف فیصل آباد اور گلاب ارشاد زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف فیصل آباد نے بھی خطاب کیا ۔