جعلی اشیائے خورونوش تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا،مقدمہ درج

 جعلی اشیائے خورونوش تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )معروف برانڈ کے نام سے جعلی اشیائے خورونوش تیار کرنے والے یونٹ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی حکام نے تھانہ جھنگ بازارکے علاقے نعمت آبا دمیں چھاپہ مار کر معروف برانڈ کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی اشیائے خورونوش تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا،مذکورہ یونٹ میں تیار کردہ جعلی مصنوعات مارکیٹ میں سپلائی کی جارہی تھیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں