ورلڈ ہارٹ ڈے پر میڈیکل یونیورسٹی سے واک کا انعقاد

 ورلڈ ہارٹ ڈے پر میڈیکل یونیورسٹی سے واک کا انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے گزشتہ روز ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر واک کا انعقاد کیا ۔

جس کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق شعور پیدا کرنا اور ان سے بچاؤ کے طریقے بتانا تھا،، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے شروع واک جیل روڈ پر اختتام پذیر ہوگئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت ، ڈاکٹر مقصود احمد اور ڈاکٹر محمد عرفان کی زیر قیادت واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں دل کی بیماریوں کے متعلق پیغامات درج تھے ۔ واک کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی نے کہا کہ دل کی تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت فیصل آباد کے مختلف ہسپتال میں دستیاب ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ ہر سال پوری دنیا میں تقریبا 17 ملین لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اوجل ہو جاتے ہیں دل کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ سگرٹ نوشی ،شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا کہ ہم وزن کمی، شوگر اور بلڈ پریشر پر قابو پا کر دل کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ جس کو بھی سینے یا پیٹ کے اوپر والے حصے میں درد ہو اور اس کی عمر 40 سال سے زیادہ ہو تو وہ فوراء کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرے اور دل کی ای سی جی کروائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں