ماربل فیکٹری سے لاکھوں مالیت کی مشینری اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماربل فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، ماربل، اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔ت
فصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے غوثیہ آباد میں عاصم نامی شہری کی ماربل فیکٹری سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی موٹریں، واٹر پمپ، ماربل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔