مستحقین کو روزگار کیلئے ہنر کی تربیت دینا ضروری:روبینہ خالد

مستحقین کو روزگار کیلئے ہنر کی تربیت دینا ضروری:روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے نائب صدر علی مرتضیٰ نے ملاقات کی۔۔۔

 اس دوران بی آئی ایس پی کے مستحقین کو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق سکل ٹریننگ کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ منسلک کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ روبینہ خالد نے کہا مستحق افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں ہنر مندی کی معیاری تربیت فراہم کی جائے ،ہمیں اپنے مستحق اور نیم ہنرمند افراد کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے انہیں معیاری اداروں کیساتھ منسلک کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ وہ وہاں تربیت حاصل کر کے اپنا روزگار حاصل کرسکیں  ۔ علی مرتضیٰ نے انہیں مستحقین کی بیرون ملک سکل ٹریننگ کے حوالے سے ممکنہ سہولیات کی فراہی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں