امن و امان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی:سنی علما کونسل
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سنی علماء کونسل کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا ملک کے امن و امان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے ۔۔۔
پارہ چنار میں ہونے والی قتل و غارت کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں ، ان خیالات کااظہار انھوں نے تمام مسالک کے علماء کے ساتھ جامع مسجد رحمانی آبپارہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مفتی عبدالوحید جلالی،مولانا نذیر احمد فاروقی،مولانا ظہور احمد علوی ، مفتی تنویر عالم فاروقی، حافظ مقصود احمد،قاری نثار، مولانا رب نواز طاہر،مفتی اویس عزیز،مولانا نعمان حاشر ، مولانا عبدالوحید قاسمی ، مفتی مجیب الرحمان ، سید چراغ الدین شاہ ، حافظ نصیر احمد نے بھی خطاب کیا۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہم نے ہمیشہ امن و استحکام کی بات کی ہے ، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا 2007میں ہونے والے مری معاہدے کی شقوں پر من و عن عمل در آمد کیا جائے ۔ کرم اور پارہ چنار میں تمام فریقوں سے بلا امتیاز تمام قسم کا اسلحہ ضبط کیا جائے ۔