دھاندرہ :جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم، شہری لٹنے لگے

دھاندرہ :جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم، شہری لٹنے لگے

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)دھاندرہ میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم،سادہ لوح شہری لٹنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم ہیں۔۔۔

 جو سادہ لوح شہریوں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں، جوا مافیا سرعام میچوں،تاش،ڈبے ،نمبروں اور مختلف گیمز پر جواءکروا کر شہریوں کو لوٹ رہا ہے ۔مقامی رہائشی رانا فاروق، امجد جگرانوی، ساجد روشن،رانا افضل، بلال گجر،اور دیگر نے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا ارسلان باری سے جوئے کے اڈوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے اور شہریوں کو جمع پونجی سے محروم ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں