جکھڑ میں محفل میلاد کا انعقاد

جکھڑ میں محفل میلاد کا انعقاد

جکھڑ (سٹی رپورٹر )چودھری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شفیق چشتی کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 محفل میں مزمل عبداللہ قادری نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ علاقہ کے معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ محفل سے خصوصی خطاب میں علامہ مولانا اظہر رسول آسی نے کہا کہ نبی اکرم کی سنت میں دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے ، تمام برائیوں کا واحد حل نظام مصطفی کے عملی نظا م میں پوشیدہ ہے ۔فلسطین،کشمیر، لبنان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، مسلم امہ کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ مل کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں