سمندری:ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، عوام پریشان

سمندری:ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، عوام پریشان

سمندری(نمائندہ دنیا )ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ، مہنگائی کے ستائے شہری ادویات خریدنے سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سمندری کے عوام بھی ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ سے شدید پریشان ہیں جبکہ بعض میڈیکل سٹور مالکان مہنگائی کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں سے ادویات کے من مرضی کے دام وصول کررہے ہیں، بے بس اور لاچار غریب عوام اپنے پیاروں کی جان بچانے کیلئے مہنگے داموں بھی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں کے مطابق بے تحاشا مہنگی ادویات خریدیں یا بچوں کی دیگر ضروریات پوری کریں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ خودساختہ مہنگائی کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں