تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن

 تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر چائنیزکی سکیورٹی کے حوالے سے تھانہ فیڈمک کے علاقہ 159رب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

 ، سررچ آپریشن میں سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی ،سی پی او سیکیورٹی برانچ ،ایس ایچ او فیڈمک ،ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن کے دوران 22 گھروں کی تلاشی لی گئی 55 افراد کے کوائف کو بذریعہ بائیو میٹرک چیک کیا گیا، 18 مختلف وہیکلز کو بھی چیک کیا گیا، سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کیلئے کیاگیا تھا ۔ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں