تاندلیانوالہ :آوارہ کتوں کی بھرمار،شہری خوف و ہراس کا شکار
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،شہری خوف و ہراس کا شکارہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو راہ چلتے بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو دیکھتے ہی ان کی طرف بھاگ اٹھتے ہیں اور انہیں کاٹ کر زخمی کردیتے ہیں،آوارہ کتے متعدد بچوں کو زخمی کرچکے جبکہ انتظامیہ ان کے سدباب کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی جس سے کسی بڑے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ،آورہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے سے والدین نے اپنے بچے گھروں میں محصور کر لئے ۔صدر انجمن تاجران مقصود احمد بٹ،سیاسی اور سماجی شخصیت میاں خالد محمود،رہنما جماعت اسلامی جہاں زیب خان ، ڈاکٹر عمران اللہ اور دیگر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر اور حکام بالا سے آورہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔