جڑانوالہ :پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کی یاد میں تقریب

 جڑانوالہ :پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام  سانحہ کارساز کی یاد میں تقریب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی ۔

جس کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہاں تھے ، تقریب میں تحصیل نائب صدر میاں جاوید، سیکرٹری انفارمیشن اعظم بھنڈر اور دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پررائے شاہ جہاں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کی، پارٹی کارکنوں کی حفاظت اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں