فیصل آباد میں کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

فیصل آباد میں کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں افسر شاہی کا نظام نہ بدل سکا ،صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان نے غفلت کی روش نہ بدلی۔

 ،شہر کی مختلف شاہراہوں پر موجود کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں اور بیشتر شاہراہوں پر مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونا اور مین ہولز کا کئی کئی ہفتے تک کھلے رہنا معمول بن چکا ، متعلقہ اداروں کی جانب سے اس اہم اور سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد کا دعوی تھا کہ رپورٹ ہونے کے بعد مین ہول کا کور کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کو ایک گھنٹے کا وقت دیا جاتاہے لیکن ان کا دعویٰ بھی فرضی ثابت ہوا ،شہر میں بیشتر شاہراہوں پر کئی کئی ہفتے تک مین ہولز کھلے رہتے ہیں، جس سے شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہوتاہے اور کسی کو کوئی پروا نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں