چیف آفیسر میونسپل کا رپوریشن خاموش،انکروچمنٹ انسپکٹرز کرپشن کی تمام حدیں پار کرنے لگے

چیف آفیسر میونسپل کا رپوریشن خاموش،انکروچمنٹ انسپکٹرز کرپشن کی تمام حدیں پار کرنے لگے

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انکروچمنٹ انسپکٹرز کے سامنے بے بس یا مبینہ نذرانے وصول کرنے کی مجبوری۔

، انکروچمنٹ انسپکٹر اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کی تمام حدیں پار کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں انکروچمنٹ انسپکٹرز تمام افسران کے لاڈلے بن چکے ہیں، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی جانب سے مبینہ طور پر شہر بھر سے نذرانے جمع کرکے دینے والے انکروچمنٹ انسپکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی بلکہ چیف آفیسر زبیر وٹو انکروچمنٹ انسپکٹرز کو بچانے کیلئے خود متحرک ہوجاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انکروچمنٹ انسپکٹرز اپنے علاقوں میں دکانوں، ریڑھیوں اور پتھاڑوں سے ماہانہ لاکھوں روپے نذرانے لے کر مبینہ طور پر چیف آفیسر تک پہنچاتے ہیں ۔ چند ہفتے قبل کمشنر سلوت سعید کی جانب سے میونسپل آفیسر پلاننگ اور میونسپل آفیسر ریگولیشن کو کرپشن کے الزامات میں جبری طور پر سرنڈر کروایا گیا تھا اورساتھ تمام انکروچمنٹ انسپکٹرز کو بھی فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر میونسپل آفیسرز کو تو فوری طور پر سرنڈر کروا دیا مگر انکروچمنٹ انسپکٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور تبادلے تک نہ کیے ، میونسپل کارپوریشن میں وسائل اور اختیارات کی بندر بانٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے ، بطور جونئیر کلرک بھرتی ذیشان کھوکھر کو انکروچمنٹ انسپکٹر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ، مذکورہ جونئیر کلرک کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں دوران ڈیوٹی بھتہ خوری اور مارپیٹ کا مقدمہ بھی درج ہوچکا اس کے باوجود محکمانہ انکوائری یا تبادلہ تک نہیں کیا گیا ۔ معاملے سے متعلق موقف لینے کیلئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے موقف نہ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں