ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے ۔

انہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر محکموں کے افسران سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ عوام الناس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے افسران بھی سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں،سائلین کو باربار دفاتر کے چکر لگوانے سے بازرہیں اور مختص اوقات کے دوران اپنے دفاتر کے دروازے درخواست گزاروں کے لئے کھلے رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں