واردات کی نیت سے قبرستان کے قریب چھپے 3 ڈاکو گرفتار

 واردات کی نیت سے قبرستان کے قریب چھپے 3 ڈاکو گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ملزمان گرفتار، ساتھی فرار ہو گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈھیرا سائیں قبرستان کے قریب پولیس نے دوران گشت چار ملز موں کو دیوار کی اوٹ میں چھپے ہوئے۔۔۔

 پایا جن میں سے تین کو قابو کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملز موں کی شناخت مظہر عباس، حمزہ رحمن، اور امانت کے نام سے ہوئی جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ان کا چوتھا ساتھی محمد صابر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں