ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ، ٹوبہ کے نجی کالج میں سیمینار کا انعقاد

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ، ٹوبہ کے نجی کالج میں سیمینار کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )موٹر وے پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے شعور اجاگر کر نے کی خاطر نجی کالج میں سیمینار منعقد ہوا۔۔۔

جس کی صدارت ایس ایس پی موٹر وے پولیس قلب عباس سپرا نے کی ،جبکہ سیمینار میں کالج کے طلبا ،سٹاف ،موٹر وے پولیس ملازمین اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،سیکٹر کمانڈر موٹر وے ایم فور ایس ایس پی قلب عباس سپرا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی اور ان پر پوری طرح عملدرآمد از حد ضروری ہے ، کیو نکہ گاڑی چلانے کے دوران اناڑی ڈرائیور اپنے ساتھ ساتھ سڑکوں پر موجود دیگر لوگوں کی زند گیوں کیلئے بھی خطرات پیدا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خطرناک ڈرائیونگ اور تیز رفتاری نہ صرف جان لیوا عمل ،بلکہ سنگین جرم بھی ہے ،لہذاڈرائیورز قانون کا احترام کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہو نے کا ثبوت دیں دوران ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں، تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں