مکوآنہ میں کبڈی ٹاکرا کا انعقاد ،مہر خالد کبڈی کلب کامیاب

 مکوآنہ میں کبڈی ٹاکرا کا انعقاد ،مہر خالد کبڈی کلب کامیاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پیر محمد شاہ ہمدانی کے عرس کے موقع پر مکوآنہ میں کبڈی ٹاکرا کا انعقاد کیا گیا فائنل میچ میں خالد مہر کبڈی کلب اور واہلہ کبڈی کلب کی ٹیموں کا ٹاکرا ہوا ۔۔۔

پیر محمد شاہ ہمدانی کے سالانہ عرس کے موقع پر مکوآنہ قبرستان گراونڈ میں شاندار کبڈی ٹاکرے کا انعقاد کیا گیا شائقین کبڈی کی بڑی تعداد دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوتی رہی فائنل میچ میں خالد مہر کبڈی کلب اور واہلہ کبڈی کلب کی ٹیمیں مد مقابل آئیں واہلہ کبڈی کلب نے 28 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ مہر خالد کبڈی کلب نے 35 پوائنٹس حاصل کرکے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا کبڈی ٹاکرے کے فائنل میں رائے پرویز احمد کھرل، سجاد احمد کمبوہ،رائے ابراہیم کھرل اور اکمل روال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں