جھنگ :سید کاظم رضا گیلانی انتقال کر گئے ، نمازجنازہ آج
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سید کاظم رضا گیلانی المعروف پیر پٹھان حرکت قلب بندہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج 6 نومبر بروز بدھ کو صبح 10 بجے مائی ہیر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ،مرحوم کے بڑے بیٹے آغا طارق گیلانی کے مطابق جنازہ سیٹلائٹ ٹاؤن ڈیرہ پیر پٹھان سے اٹھایا جائیگا۔یاد رہے پیر پٹھان کے مریدین اور عقیدت مندوں کی پاکستان بھر میںبڑی تعداد موجود ہے ۔