محکمہ تحفظ ماحویات کا ایکشن، 2سائزنگ یونٹس مالکان کو جر مانہ

محکمہ تحفظ ماحویات کا ایکشن، 2سائزنگ یونٹس مالکان کو جر مانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات نے ایکشن لیتے ہوئے رحمان ویلیج جھنگ روڈ پر سائزنگ یونٹ کے بوائلر کو ۔

پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023 کی خلاف ورزی پر سیل کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے چک8 ج ب میں دوسائزنگ یونٹس کے مالکان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاجہاں بوائلر میں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا۔علاوہ ازیں طاہر پورہ جھنگ روڈ پر سائزنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل کراکر مالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں