ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرندیم ناصرکی اوپن ڈور پالیسی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔انہوں نے شہریوں کے مسائل تحمل مزاجی سے سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔
انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے دیگر افسروں کو بھی عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آکر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے ۔