پاکستان بیت المال کھانا سب کیلئے منصوبہ شروع کرے گا

پاکستان بیت المال کھانا سب کیلئے منصوبہ شروع کرے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بیت المال فیصل آباد کیلئے کھانا سب کیلئے منصوبہ شروع کررہا ہے ۔جس کے تحت مستحق لوگوں میں محدود تعداد میں لنچ اور ڈنر بکس تقسیم کئے جائیں گے ۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور ڈسٹرکٹ بیت المال فیصل آباد کے صدر قیصرشمس گچھا نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال وفاقی حکومت کا ادارہ ہے جو وزارت برائے خاتمہ غربت اور سماجی تحفظ کے زیر انتظام کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژنوں میں کھانا سب کیلئے پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں لاہور اور فیصل آباد ڈویژنوں میں دستیاب کل چھ گاڑیوں کے ذریعے محدود تعداد میں مستحق لوگوں کو کھانا پہلے سے طے روٹس پر مفت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 500لنچ بکس اور پانچ سو ڈنر بکس تقسیم کئے جائیں گے تاہم مخیر حضرات کی معاونت سے اِن کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئے روٹس کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں