نوسربازوں نے دھوکہ دہی سے شہری کو نقدی اور موبائل سے محرو م کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے دھوکہ دہی سے شہری کو نقدی اور موبائل فون سے محرو م کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے صدر بازار میں جواد نامی شہری کو نامعلوم دو نوسربازوں کی جانب سے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیااور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔