ڈجکوٹ : ایک ہی رات درجنوں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ میں ایک ہی رات درجنوں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری ہزاروں نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں گزشتہ شب قبرستان روڈ سے نعمان نومی ،شیخ بلال ،رفیق اور اکرم کی پانی کی موٹریں چوری ہو گئیں ، محلہ اسلام پورہ سے امجد اور سیم نہر کے نزدیک عاصم کی پانی کی موٹر چوری ہو گئی ، ہسپتال روڈ سے اعظم کوڈو اور عابد گجر کے گھروں سے پمپ ، ڈوگر بستی میں صحافی شیخ اشفاق کے گھر سے پندرہ ہزار روپے نقدی ، طلائی انگوٹھی اور دیگر اشیاء لے اڑے ۔ نارووال روڈ پر نصف درجن ڈاکووں نے متعدد مسافروں اور کام پر جانے والے مزدوروں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا ، جمیل ٹاؤن ڈجکوٹ سے علی امین کے گھر سے بھی پانی کی موٹر چوری جبکہ پرانا سمندری روڈ سے گھروں کے باہر سے دو موٹریں چوری ہو گئیں ،پولیس کسی ایک واردات کابھی سراغ لگانے میں ناکام رہی۔